اتحاد بین المسلمین وقت کا اہم تقاضہ ہے‘ مخدوم زوہیب گیلانی 

        اتحاد بین المسلمین وقت کا اہم تقاضہ ہے‘ مخدوم زوہیب گیلانی 

  

ملتان (سٹی رپورٹر)مخدوم زوہیب گیلانی اور شاہد محمود انصاری نے مشترکہ خطاب کرتے  ہوئے کہاہے کہ نے کہ اتحادبین المسلمین وقت کا اہم تقاضا ہے شہدائے اہل بیت  نے عظیم  قربانی دیکر یہ ثابت  کردیاکہ باطل قوتوں کے سامنے نہیں جھکا جاسکتا حضرت امام حسین(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 ؓ اور ان کے اہل بیت نے جو قربانی دی وہ تاریخ انسانی کی عظیم ترین قربانی تھی اب یہ ہم پر ذمہ داری ہے کہ اب ہم آپ ؓ کے افکار پر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگی بسرکریں کیونکہ آپ کا مشن دین اسلام کی بقاء کا مشن تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدائے اہل بیت کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اتحاد بین المسلمین امن کانفرنس کی صدارت  کرتے ہوئے کیاجبکہ میڈم طاہرہ نسیم،ڈاکٹر ہمایوں شہزاد،اورنگزیب خان  بلوچ،سبطین لودھی،ذہین کنول،خواجہ ندیم شہزاد، مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی محمد عمران اعظمی،مہمانان خصوصی تھے  اس موقع پر  چوہدری خالد حسین،غزل غازی،امیرنواز ملک،افتخار شاکر مغل،نعیم اقبال نعیم،ملک محمد یوسف،ندیم قیصر،رخسانہ محبوب،چوہدری منصور احمد،مختار سومرو،بابا یوسف گل،تسنیم کوکب،نازیہ زیدی، احمدبھٹہ،عدنان خان،نازیہ اسلم،سائرہ فاطمہ،،محمد علی قریشی،نعیم قیصر عباس،ملک ارشد،اقبال شاہ،،ندیم احمد  صدیقی،راؤ بلال وسیم، عمران سلیم،ذہین کنول،عابدہ  پروین،،رشید خان،ملک عمران یوسف،ریاض بلوچ،تصور حیات،محمد اسلام گجر حافظ محمدہارون  حافظ ظفر قریشی ودیگر شریک تھے۔تقریب کے صدر مخدوم زوہیب گیلانی نے مزید خطاب کرتے  ہوئے کہا ہے کہ شہداء اہل بیت کی قربانی سے یہ درس ملتا  ہے کہ حق وباطل کی جنگ میں کبھی بھی باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا جاتا اہل بیت نے عظیم قربانی دیکر یہ  ثابت کیا کہ دین اسلام حق وسچ کا دین ہے اس کے ماننے والے کبھی بھی باطل قوت کے سامنے سرنہیں جھکاتے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے فروعی  اختلافات کو  فراموش کرکے عالمی صہیونی طاقتوں کے سامنے سیسہ پلائی  دیوار بن جائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر مسلم ممالک اکٹھے رہے تو کوئی بھی وجہ نہیں کہ پوری دنیا میں اسلام کا پرچم بلند ہوگا۔شاہد محمود انصاری،میڈم طاہرہ نسیم،خواجہ ندیم شہزاد صدیقی،ڈاکٹر ہمایوں شہزاد،اورنگزیب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین ہماری اولین ترجیح ہے رواداری،برداشت،اخوت،درگزر اورجذبہ قربانی کو اپنا کر ہم مثالی ترقی کرسکتے ہیں آج ہم اہل بیت کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ باطل قوتوں کے سامنے کبھی بھی نہیں جھکیں گے۔تقریب میں غزل غازی،تسنیم کوکب،عمران یوسف،افتخار مغل،نعیم اقبال نعیم،چوہدری منصور احمد،امیر نواز ملک سمیت ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

زوہیب گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -