محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات فول پروف ہیں‘ انعام غنی 

محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات فول پروف ہیں‘ انعام غنی 

  

 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ + سٹی رپورٹر + نمائندہ خصوصی)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے آر پی او آفس ڈیرہ غازی خان میں  ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔آر پی او عمران احمر اور ڈی پی او اختر فاروق نے محرم الحرام کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی  حنیف پتافی نے کہا کہ عثمان بزدار کی(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 ہدایت پر وہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں محرم الحرام کے انتظامات کو مانیٹر کررہے ہیں۔ ضلع ڈیرہ غازی خان میں محرم الحرام لئے انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔انتظامیہ کے ساتھ محرم الحرام کے اہم روٹس اور مجالس کا معائنہ کیا ہے۔انتظامات تسلی بخش ہیں۔امن و امان کے قیام کیلئے پولیس فورس،انتظامیہ اور منتظمین کے ساتھ قریبی رابطہ ہے محرم الحرام کے دوران بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قواعد وضوابط کی پاسداری کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائیں گے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی نے رات گئے ڈیرہ غازی خان کے محرم روٹس اور مجالس کا دورہ کیا۔آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ڈی پی او اختر فاروق اور دیگر افسران ہمراہ تھے کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے علماء اور ذاکرین پر ضلع اور زباں بندی کی گئی ہے۔عاشورہ تک 1358 جلوس اور 4641 مجالس کیلئے ہرممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاایڈیشنل آئی جی انعام غنی نے کہا کہ محرم الحرام کی تیاریاں دو ماہ قبل شروع کر دی تھی تمام مکاتب فکر کے علما کرام سے  رابطے میں تھے۔تمام اضلاع میں بڑے اچھے طریقے سے پلاننگ ہوئی۔حکومت پنجاب سے جو ریسورسز مانگے وہ تمام  ملے ہیں۔جنوبی پنجاب کے عوام اور علماء کی مدد سے اچھے طریقے سے محرم کے ایام گزاریں گے۔میڈیا بھی مثبت کردار ادا کررہا ہے۔محرم الحرام کے دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جا رہی سوشل میڈیا کو بھی مانیٹر کیا جارہا ہے، کوئی وائلیشن ہو گی تو  ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

انعام غنی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -