واقعہ کربلا ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے‘ اویس دریشک 

واقعہ کربلا ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے‘ اویس دریشک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی ممبر پنجاب اسمبلی سردار محمد اویس دریشک نے کہا ہے کہ عاشورہ کے دوران ضلع بھر میں تمام اعزاداروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا کردار(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
 قابل تعریف ہے۔ واقعہ کربلا ہمیں ایثاراور قربانی کا درس دیتا ہے۔یہ باتیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس سے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی اور سپرنٹنڈنٹ پولیس (انویسٹی گیشن)  عثمان بٹ کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع راجن پور میں محرم الحرام کے دوران امن ہمیشہ سے مثالی رہا ہے اور اس ضمن میں ممبران امن کمیٹی سمیت تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے احسن کردار نبھایا ہے۔ ملاقات کے دوران ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کو ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھرمیں مجالس، جلوسوں اور امام بارگاہوں میں فراہم کردہ سہولیات، ماتمی جلوسوں کے روایتی راستوں کی صفائی اور ضلعی و تحصیلوں کی سطح پر دن رات فعال کنٹرول روم جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن نے سیکیورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا۔
اویس دریشک