ایجوکیٹرز کی مستقلی‘ 2017ء میں بھرتی ہونیوالوں کی تفصیل طلب 

  ایجوکیٹرز کی مستقلی‘ 2017ء میں بھرتی ہونیوالوں کی تفصیل طلب 

  

جام پور(نامہ نگار) سیکرٹری تعلیم پنجاب کے حکم پر ڈسٹرکٹ ایجوکشن افسر راجن پور نے 2017میں بھرتی ہو نے والے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کے لیے فہرستیں طلب کرلی۔ تینوں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ای اوز سے ایک ہفتہ کے اندر مکمل کوائف طلب۔ ستمبر کے دوسرے ہفتہ تک مستقل کیے جانے کا امکاں۔ اساتذہ تنظیموں اور سماجی حلقوں کی طرف سے خیر (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

مقدم۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر راجن پور عطاء حسین سیلرہ نے دوہزار سترہ میں بھرتی ہونے والے تمام ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کے لیے ڈپٹی ڈی ای او ز روجھان۔ راجنپور۔ جام پور سے فہرستیں طلب کر لی ہیں ان کی طر ف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق بیس نقاط پر مشتمل کاغذات جن میں انکوری سرٹیفیکٹ۔ سروس ریکارڈ۔ سروس بک۔ سزا سمیت دیگر شامل ہیں مکمل کوائف کے ساتھ بھجوانے کی ہدایت کی گئی۔ علاوہ ازیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے اور اداروں کی حالت زار کو بہتر کرنے۔ ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے۔ پی ایس ٹی۔ ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی اساتذہ کی پروموشن سمیت دیگر امور جلد تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔ سی ای او تعلیم ملک مسعود ندیم اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے گہر ی دلچسپی لے رہے ہیں۔ سابق سی ای او تعلیم ثناء اللہ سہرانی کی طرف سے کیے گئے کلرکوں کے تمام تبادلے منسوغ کرکے اپنی جائے تعناتی پر کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کلرک ریڑ ھ کی ہڈی کی حثیت ہے۔ ان شاء اللہ اساتذہ کرام جلد تبدیلی محسوس کریں گے۔ 

تفصیل طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -