سنیکس انڈسٹریز، مصالحہ وکوکنگ آئل یونٹس کی چیکنگ،19فوڈ یونٹس سربمہر 

 سنیکس انڈسٹریز، مصالحہ وکوکنگ آئل یونٹس کی چیکنگ،19فوڈ یونٹس سربمہر 

  

 ملتان + ڈیرہ (سٹاف رپورٹر‘سٹی رپورٹر) جنوبی پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، سنیکس انڈسٹریز، مصالحہ جات یونٹس‘کوکنگ آئل یونٹس کی چیکنگ،19فوڈ (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

یونٹس سربمہر، 7,080لیٹر ملاوٹی دودھ، 1780ساشے گٹکا، 540 ٹوٹے، خراب انڈے، 36لیٹر کھلاآئل تلف،53کلو مضر صحت خوراک تلف،30ہزار لیٹر آئل، 10ہزار کلو خام مال، 7,000کلو تیارشدہ مصنوعات برآمد،ناقص صفائی پر 43 فوڈپوائنٹس کو348,500ہزار روپے کے جرمانے عائد،329فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کردئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ملتان عمران فوڈزکو زائدالمیعاد مصالحہ جات کو دوبارہ پیک کرنے، نعمت فوڈز پاپڑ فیکٹری کو پاپڑ کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کا استعمال کرنے، بسم اللہ بیکرز کو مصنوعات کے لیے گندے، ٹوٹے انڈوں کا استعمال کرنے پر سیل کر دیا۔اس کے علاوہ ملتان میں الحفیظ ڈرنک کارنر، اسامہ اینڈ زین ڈرنک کارنر، حافظ پان شاپ اور ڈی جی خان میں حمند پان شاپ کو گٹکا فروخت کرنے پر سیل کیاگیا۔خانیوال میں جلال کریانہ سٹور،راجن پور میں حاجی سرور اینڈ اصغر کریانہ،خادم کریانہ کو ملاوٹی مصالحوں،زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت پر سیل کیاگیا،راجن پور میں جہان سرور سوئیٹس پروڈکشن کو ممنوعہ کیمیکل کا استعمال کرنے پر سیل کیاگیا۔ڈی جی خان میں فردوس ہوٹل،نیو المنصور جی اینڈ سی سٹور،محبوب ہوٹل، ساہیوال میں بابا فریدچکن سیل سنٹر، بلوچ ٹی سٹال، بابا فرید برائلر سیل سنٹر،چمن دہی بھلے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اورلائسنس فیس ادا نہ کرنے پرسربمہر کیاگیا۔مزید کارروائی کے دوران اوکاڑہ میں ناکہ بندی کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ گاڑیوں  میں موجود دودھ کا لیکٹو سکینر مشین کے ذریعے ٹیسٹ کیاگیا۔ٹیسٹ کے دورا ن دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور ایل آر انتہائی کم پائی گئی۔تما م گاڑیوں میں موجود 06ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔

یونٹس سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -