عاشورہ جلوسوں کیلئے انتظامات مکمل، سیکیورٹی الرٹ، 3عارضی ہسپتال قائم 

عاشورہ جلوسوں کیلئے انتظامات مکمل، سیکیورٹی الرٹ، 3عارضی ہسپتال قائم 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی،ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ نثار حویلی سے برآمد ہونے والے جلوس کے روٹس پر انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جلوس کے روٹس پر تین عارضی ہسپتال قائم کر دیئے گئے ہیں، العمران، الخمینی میں عارضی ہسپتال قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل ماڈل ہائی سکول میں 10 بیڈز پر مشتمل ایک عارضی ہسپتال قائم کر دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورت سے نمٹنے کے لئے میو ہسپتال اور دیگر ہسپتال کی ایمرجنسی میں عملہ الرٹ رہے گا۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے یوم عاشورہ کے موقع پر سول ڈیفنس کے ملازمین کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ سول ڈیفنس کا عملہ نویں اور دسویں محرم کو ڈیوٹی سر انجام دے گا اور بم ڈسپوزل سکواڈ بھی متحرک رہے گا اور مرکزی جلوس کے ہمراہ ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ انہوں نے کہا کہ 200 کے قریب مرد اور خواتین رضا کار نویں اور دسویں محرم کو بطور سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، ریسکیو 1122 کی 49 ایمبولینسز جلوس کے روٹس پر موجود ہوں گی اور 300 موٹر بائیکس ایمبو لینسز، 24 فائر وہیکلز، 02  اسنارکلز، 03 سپیشلائزڈ وہیکلز موجود ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ 08 ریسکیو وہیکلز، 01 واٹر ریسکیو وین، 01 اربن سرچ اور ریسکیو ٹیم اور 01 ریکوری وہیکلز روٹ پر موجود ہو گی،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -