بلدیاتی انتخابات میں پوری تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے،غلام محی الدین 

  بلدیاتی انتخابات میں پوری تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے،غلام محی الدین 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف شمالی لاہورکے صدر غلام محی الدین دیوان سے لارنس روڈ پارٹی آفس میں شالامار ٹاؤن کے صدر نوازنت اور جنرل سیکرٹری رانا عارف مشتاق کی قیادت میں ٹاؤن گورننگ باڈی کے اراکین نے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی امور اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر غلام محی الدین دیوان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات پوری تیاری کے ساتھ سیاسی میدان میں اتریں گے اور شمالی لاہورمیں پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اب عوام میں شعور آچکا ہے وہ اپنا برا بھلا سمجھ گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -