سبزی منڈیوں میں مصنوعی مہنگائی، لہسن 270روپے کلوتک پہنچ گیا
لاہور(لیڈی رپورٹر) سبزی منڈی میں سرکاری نرخناموں کے برعکس فروخت جاری۔ تفصیل کے مطابق 11 سبزیاں 5 روپے سے لیکر 15 روپے کلو تک مہنگی ہو گئیں۔ پیاز 40 کے بجائے 60، ٹماٹر 70 کے بجائے 90 روپے کلو میں سیل ہو رہا ہے۔ مزید برآں لہسن 200 کے بجائے 270 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔دوسری طرف پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو گئیں سیب 150، امرود 80، آلو بخارا 250 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔