اتحاد و امن کے لئے علماء کی کاوشیں قابل قدر ہیں،ذوالفقار گھمن

  اتحاد و امن کے لئے علماء کی کاوشیں قابل قدر ہیں،ذوالفقار گھمن

  

  لاہور (پ ر)کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن سے مختلف مسالک کے علماء کے وفد نے خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر کی زیر قیادت محرم کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی۔ کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے کہا کہ اتحاد و امن پاکستان کیلئے علماء کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ کمشنر آفس میں خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کی امامت میں نماز مغرب بھی ادا کی گئی۔کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن و دیگر افسران نے نماز ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد بین المسالک ہم آہنگی و یکجہتی و محرم کیلئے بھی دعا کی گئی۔ اس موقع پر خطیب بادشاہی مسجد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ تمام فقہوں کے علماء میں مکمل اتفاق و اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کیلئے علماء کا کلیدی کردار ہے اور رہے گا۔ 

ملاقات کرنے والے وفد میں علامہ زبیر الہی ظہیر، مولانا امجد خان، صاحبزادہ عثمان نوری، مولانا اسد الفاروق، مفتی مبشر نظامی، مفتی عاشق حسین، علامہ عبداللطیف نجفی، صاحبزادہ عبدالبصیر آزاد، علامہ مشتاق جعفری، پیر ولی اللہ شاہ، پیر نو بہار شاہ و دیگر علماء اکرام شامل تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -