اسسٹنٹ کمشنر ز کے لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کے دورے

  اسسٹنٹ کمشنر ز کے لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کے دورے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے لنگر خانہ لاری اڈہ کا دورہ کیا۔200 افراد کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے شادمان لنگر خانہ کا دورہ کیا،370 سے زائد لوگوں کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا گیا۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے طفیل روڈ پر قائم لنگر خانہ کا دورہ کیا۔ سیلانی ویلفیئر ٹرس کے تعاون سے 500 افراد کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ مجموعی طور پر 1070 افراد کو دوپہر کا کھانا تقسیم کر کیا گیا۔ڈی سی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران لنگر خانوں کے دورے کر رہے ہیں اور کھانا کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے ریلوے اسٹیشن پناہ گاہ کا دورہ کیا۔انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔گزشتہ روز 76 افراد نے پناہ گاہ میں قیام کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -