کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں شجر کاری مہم

کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں شجر کاری مہم

  

   لاہور(پ ر)) شیخ زاید ہسپتال، پی ایچ اے، جیٹ گرین پاکستان، گرین کیپرز اور لاہور کنزرویشن سوساٹی کے باہمی اشتراک سے وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پروفیسر ڈاکٹر متین اظہار چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس نے چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی کے ہمراہ شیخ زاید ہسپتال کی رہائشی کالونی میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا یہ شجر کاری مہم خصوصی طور پر کورونا وباء سے لڑتے ہوئے اپنی زندگیاں قربان کرنے والوں کے نام کی گئی۔ اس شجر کاری مہم کا اہتمام خصوصی طور پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر طلحہ محمود کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر کاشف ملک، ڈاکٹر علی رفیق مرزا، مسز طلعت اسلم سمیت دیگر انتظامی افسران، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بھی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ہسپتال کے مختلف مقامات پر مختلف اقسام کے پودے لگائے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر متین اظہار چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید ہسپتال کا کہنا تھا کہ شجر کاری کے ذریعے سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ قدرتی خوبصورتی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ آج لگائے جانے والے پودوں سے ہماری آنے والی نسلوں کو صحت مند ماحول میسر آسکے گا۔ شیخ زاید ہسپتال لاہور میں اربن فارسٹ کے تحت مجموعی طور پر پھلوں اور پھولوں کے 500 پودے لگائے گئے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -