عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ وقت کی ضرورت ہے،مولانااللہ وسایا

  عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ وقت کی ضرورت ہے،مولانااللہ وسایا

  

   لاہور(پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز نے خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ اور قادیانیت کے خلاف ہر میدان میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے،مسلمانوں اور قادیانیوں کے درمیان جو ہمیں فرق نظر آتا ہے قادیانی اس فرق کو پوری دنیا میں مٹانے میں مصروف عمل ہیں ہمیں ہر حال میں اس فرق کو باقی رکھنا ہوگا۔تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول کا آسان ذریعہ ہے۔

،جب تک غیر مشروط طورپر ختم نبوت ایمان نہیں ہوگا اسوقت کوئی بھی فرد مسلمان کہلوانے کا حقدار نہیں۔ قادیانی ختم نبوت کی انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ختم نبوت کا تحفظ در اصل آپ? کی ذات اقدس کا تحفظ ہے۔۷ستمبر کا دن عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے یوم فتح مبین اورعاشقان رسول? کے لیے عظیم الشان کامیابی کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 7ستمبر یوم ختم نبوت بھر پور جوش اور جذبے سے منایا جائے گا۔ امت مسلمہ نے ہردور میں جھوٹے مدعیان نبوت کابھرپور اندازمیں تعاقب کیا ہے۔ 6ستمبر ختم نبوت کا نفرنس اتحاد امت کا عملی نمونہ ہوگی،یہ کانفرنس ملک میں نفاذ اسلام، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، قومی اتحاد و یک جہتی کے فروغ، فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی اور کفار کی عالمی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ قادیانیوں کی غیرآئینی ریشہ دوانیوں کے خاتمہ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -