کورونا کے دوران خدمات پر ڈاکٹر رفیعہ کیلئے پرائیڈ آفدی نیشن ایوارڈ

 کورونا کے دوران خدمات پر ڈاکٹر رفیعہ کیلئے پرائیڈ آفدی نیشن ایوارڈ

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی ڈاکٹر رفیعہ رفیق کوکورنا وائرس کے دوران ان کی عوام کی ذہنی صحت کے لئے رضاکارانہ خدمات کے اعتراف میں 'پرائڈ آف دی نیشن ایوارڈ' سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر رفیعہ نے و دیگر نے وبائی امراض کے دوران کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی نفسیاتی ضروریات کے پیش نظر سب سے بڑی کوویڈ 19 مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن قائم کی۔

انہوں نے ٹیلی میڈیسن / نفسیاتی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس دوران پہلی آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں پاکستان بھر سے پیشہ ور افراد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر رفعیہ نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے طلباء، گھریلو خواتین، پیرامیڈک عملہ ودیگرکی ذہنی صحت کیلئے ایک منٹ کی ویڈیو پیغامات کا سلسلہ بھی شروع کیا۔ انہوں نے کوڈ۔19میں متعدد ویبنار کا منعقد کرائے جس میں قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ذہنی صحت کے ماہرین نے خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -