حضرت امام حسینؓ اور رفقاء نے دلیری کی شاندار مثال قائم کی،عظمت شاہ

حضرت امام حسینؓ اور رفقاء نے دلیری کی شاندار مثال قائم کی،عظمت شاہ

  

لاہور (سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران  لا ہور کے صدر سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ کربلا کے تپتے ہوئے صحرا میں چودہ صدیاں پہلے ظلم کی اندوہناک کہانی خانوادہ رسولؐ کی اپنے جد امجد سے اس عہد وفا کی تکمیل تھی جو اسلام کی آبیاری کیلئے رونما ہوکر قیامت کی صبح تک اہل توحید کیلئے جرات جوانمردی دلیری اور اصولوں پر ڈٹ جانے کی مثال قائم ہونا تھی۔

 میدان کربلا میں کنبہ سادات نے بڑا مشکل اور کٹھن امتحان دیکھا خیمہ سادات پر قیامت کا منظر تھا مگر سلام ہے آل پاک کے ان سید زادوں پر جن کے قدم متزلزل نہ ہوئے جو ظلم دیکھ کر بھی لمحہ بھر کیلئے بھی ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -