حکومت امن وامان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ ڈاکٹر اختر ملک 

حکومت امن وامان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ ڈاکٹر اختر ملک 

  

ملتان (سپیشل  رپورٹر)وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک اور ڈپٹی کمشنر عامر نے گزشتہ روز ممتاز آباد کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے حوالے سے صفائی اور تعمیر و مرمت کے اقدامت کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر کی ممتاز آباد کی قدیمی جامع مسجد کے منتظمین سے بھی ملاقات(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 کی۔معروف عالم دین علامہ فاروق خان سعیدی اور محمد سلیم بلالی بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیر توانائی ڈاکٹر اخترملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت پنجاب گزشتہ ایک ماہ سے محرم الحرام کی سیکیورٹی میں مصروف ہے۔کیبنٹ کمیٹی کے سیکیورٹی بارے متعدد اجلاس ہو چکے ہیں۔اتحاد بین المسلمین کا وفد صوبہ بھر کا دورہ کر چکا ہے۔حکومت کو تمام مسالک کے جید علماء  کی سپورٹ حاصل ہے اور حکومت محرالحرام کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مکمل تیار ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ 9 اور10 محرم کو امن برقرار رکھنے کے لئے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں۔ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول24 گھنٹے کام کررہا ہے۔جلوسوں کے روٹ پر 150 متحرک اور فکس کیمرے لگائے گئے ہیں اور تمام روٹس کو کیمروں کے ذریعے کنٹرول روم میں مانیٹر کیا جارہا ہے،عامر خٹک نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کو ضلعی امن کمیٹی کی مکمل مدد حاصل ہے اور ضلعی امن کمیٹی کے اراکین یوم عاشور پر امن برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ ہونگے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وطن عزیز کی بقاء  اور استحکام سب سے زیادہ عزیز ہے۔ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ امن برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔علامہ فاروق خان سعیدی نے کہا کہ امن برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔امن،محبت،برداشت اور رواداری کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر شہر اولیاء  میں مثالی امن کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

اختر ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -