صحت مندطرز زندگی کیلئے ماحول کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،پروفیسر نیاز

  صحت مندطرز زندگی کیلئے ماحول کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،پروفیسر نیاز

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر نے کہا ہے کہ صحت مند طرز زندگی کے لئے ماحول کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور درخت ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں وہ پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں مون سون شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پرڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر،ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم، اقامتی آفیسر دوم جلیل طارق،اقامتی آفیسر اول کرنل (ر) عمر خالدو دیگر نے شرکت کی۔ پروفیسر نیازاحمد نے کہا کہ ہمیں زیادہ سے ذیادہ درخت لگانے چاہئیں تاکہ ہماری اور ہمارے آنے والی نسلوں کو صاف ماحول مل سکے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -