یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی تعلیم پر سالانہ عالمی کانفرنس اختتام پذیر

  یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی تعلیم پر سالانہ عالمی کانفرنس اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور( لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز تعلیم پر سالانہ عالمی کانفرنس اختتام پزیر ہوگئی۔ اس سال کورونا وباء کے باعث یہ کانفرنس آن لائن منعقد کی گئی تھی جو 19 اگست سے 28 اگست تک جاری رہی۔ کانفرنس میں مختلف ملکی و غیرملکی ماہرین تعلیم نے مقالے پیش کئے، جن میں برطانیہ سے پروفیسر مائیکل، پروفیسر جسٹن، ڈاکٹر رومن ریڈ اور ڈاکٹر اینی گولڈ بھی شامل ہیں۔ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے کہاکہ کورونا وباء کی وجہ سے دنیا بھر میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں لیکن ہم اس با ت پر یقین رکھتے ہیں کہ علم کا سفر رکنا نہیں چاہیے، اس لئے ہم نے اس سال کانفرنس کا آن لائن اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد تعلیم کے شعبے میں ہونے والی جدید تحقیق، چیلنجز اور امکانات کا کھوج لگانا تھا۔ تاکہ مستقبل میں ہم درس و تدریس میں ٹیکنالوجی کے استعمال، تعلیم میں کوالٹی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں پر مزید فوکس کر سکیں۔