اسسٹنٹ کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے پانی نکلوانے کا ٹاسک مل گیا

اسسٹنٹ کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے پانی نکلوانے کا ٹاسک مل گیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے لاہور شہر میں ہونے والی بارش کے پیش نظر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ افسران فیلڈ میں نکلیں اور بارشی پانی کو فوری نکلوائیں۔انہوں نے کہا کہ علی الصبح اپنے اپنے علاقوں میں دوروں کو یقینی بنائیں اور نکاسی آب کا جائزہ لیں اور نشیبی علاقوں کی طرف خصوصی توجہ دیں اور اگر کسی جگہ پانی کھڑا ہے تو فوری نکلوائیں۔

۔ڈی سی نے کہا کہ بارشی پانی کو نکالنے کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کی رپورٹ کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -