ملتان: ڈکیتی‘ چوری کی نان سٹاپ وارداتیں‘ شہری لٹنے پر مجبور 

  ملتان: ڈکیتی‘ چوری کی نان سٹاپ وارداتیں‘ شہری لٹنے پر مجبور 

  

 ملتان (خصو صی  رپورٹر)  ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے سہوڑہ چوک محمد آصف سے دو مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی40ہزار سمیت موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ صدر کے علاقے رضا آباد چوک محمد الیاس سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی1لاکھ چھین کر لیگئے،تھانہ الپہ کے علاقے چناب چوک محمد سجاد سے ملزم شاہد وغیرہ نقدی وگھڑی مالیت45ہزار لیگئے، تھانہ(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 گلگشت کے علاقے سہوڑہ چوک خان محمد کیگھر سے بھینس مالیت2لاکھ50ہزار، چونگی نمبر چار نور محمد کے بھانہ سے جانور مالیت1لاکھ 50ہزار، تھانہ بی زیڈ کے علاقے موضع نوڈھنڈ حاجی محمد کے گھر سے نقدی و طلائی زیورات مالیت8لاکھ 15ہزار، تھانہ کوتوالی کے علاقے حضوری باغ روڑ ذوالفقار کی موٹرسائیکل، تھانہ نیوملتان کے علاقے قصوری چوک کاشف کے ہوٹل سے ملزم علی رضا وغیرہ سامان مالیت1لاکھ30ہزار، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے طوطل پورہ محمد سعید کی موٹرسائیکل، تھانہ کینٹ کے علاقے قاہداعظم روڑ محمد طارق کے گھر سے نقدی3لاکھ سمیت تیس تولہ طلائی زتورات، نشتر ہسپتال میں سلمان ظفر سے نامعلوم نقدی35ہزار، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے الطاف حسین کے گھر سے بکریاں مالیت5500جبکہ تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے سید فراست کیگھر سے جانور ودیگر سامان مالیت4لاکھ چوری ہوگئے۔

نان سٹاپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -