یوم عاشور‘ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ‘ عملہ کی چھٹیاں منسوخ 

  یوم عاشور‘ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ‘ عملہ کی چھٹیاں منسوخ 

  

 ملتان (خصو صی  رپورٹر)  محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر کسی بھی ہنگامی و ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں 9 اور 10 محرم کو ہائی الرٹ رہے گا۔ڈاکٹروں وملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔آج 9 محرم(ہفتہ) اور کل10 محرم(اتوار)کو سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسیں ہائی الرٹ رہیں گے۔ہسپتالوں میں ضروری مشینری و آلات کو فعال رکھنے، ادویات،خون کی بوتلوں کا سٹاک (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

رکھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔محکمہ صحت دفتر اور نشتر ہسپتال میں کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔محکمہ صحت عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلع بھر میں 30 سے زائد میڈیکل کیمپ قائم کرے گا۔جہاں ڈاکٹرز بمعہ پیرامیڈیکل سٹاف،ادویات ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔9 محرم کو مین مارکیٹ ممتازآباد،10 محرم کو چوک گھنٹہ گھر،چوک بازار،دولت گیٹ،حرم گیٹ،سورج میانی،کچہری روڈ آستانہ لعل شاہ،شجاع آباد،جلالپور پیروالہ سمیت مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔محکمہ صحت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں،مراکز صحت  میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ رہیں گے۔کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہوں گے۔ہسپتالوں میں اضافی بستر مختص اور ادویات،خون کی بوتلوں کا سٹاک رکھا جائے گا۔

منسوخ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -