فلسفہ شہادت کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت ہے،عبدالمنان

فلسفہ شہادت کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت ہے،عبدالمنان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ سید الشہدا امام حسینؓکی کربلا کے میدان میں درد ناک قربانی در حقیقت ہمیں پیغام دیتی ہے کہ نظریے اور اصول کی خاطر کبھی کسی بھی چیلنج سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔دین اسلام کی سربلندی  کیلئے ہم سب کو فلسفہ شہادت کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت ہے۔ محرم الحرام کے اجتماعات اور جلوسوں میں امن دشمن عناصر پر نظر رکھتے ہوئے اپنی قومی ذمہ داری ادا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -