واقعہ کربلا عظمت اسلام کی روشن مثال ہے،عرفان عباسی

 واقعہ کربلا عظمت اسلام کی روشن مثال ہے،عرفان عباسی

  

  لاہور(پ ر) تحریک انصاف آزاد و جموں کشمیر کے نائب صدر عرفان عباسی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ واقعہ کربلا عظمت اسلام کی روشن مثال ہے،واقعہ کربلا کے میدان میں حق و باطل کا معرکہ مسلمانوں کو ظلم اور بربریت کیخلاف جہاد کرنے کا درس دیتاہے،حضرت امام حسینؓ اور دیگر شہدائے کربلا کا غم تاقیامت باقی رہنے والا اثاثہ ہے، شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کے آفاقی اصولوں کو قیامت تک کیلئے زندہ کردیا۔

ہے۔

 انہوں نے کہاکہ سیدنا امام حسین? کی سیرت طیبہ امت کیلئے مشعل راہ ہے، امہات المومنین‘ اہل بیت‘ صحابہ کرام? اور نواسان رسول? کا احترام واجب اور جزو ایمان ہے، رضائے الٰہی اور رسول کریم? سے محبت اور آپ? کی اطاعت ہی زندگی بھر مشن ہونا چائیے، محرم الحرام عظیم انسانی اقدار اور ایثار کا درس دیتا ہے، واقعہ کربلا عظمت دین کیلئے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار ہے،حضرت امام حسین? نے حق بات پر ڈٹ جانے اور صبر و رضا کا پیغام دیا مشکلات سے چھٹکارے اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے حضرت امام حسین? کے افکار و کردار پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ نواسہ رسول?نے اپنے کردار اور عمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا اورانسانی اقدار کا تحفظ سکھایا، حضرت امام حسین? کی جدوجہد ظلم کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -