وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کوٹ ادو میں  پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری دیدی

       وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کوٹ ادو میں  پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری دیدی

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کی سفارش پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کوٹ ادو میں پا سپورٹ آفس کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق کو ٹ ادو میں پاسپورٹ آفس کے(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 قیام کا دیرینہ مطا لبہ تھا کیو نکہ تحصیل کے لوگوں کو اپنا پاسپورٹ بنوانے کیلئے مظفر گڑھ جانا پڑتاتھا جس سے انکا بہت زیادہ وقت ضائع ہوتا  تھا 2018 کے انتخابات میں وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ کا میابی کے بعد کو ٹ ادو میں پاسپورٹ آفس بنوائیں گے جس پر انہوں نے عملی جامہ پہناتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ سے اسکی منظوری لیلی اس بارے ڈی جی امیگر یشن نیگذشتہ روز باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے

منظوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -