امام حسینؓ کی شہادت سے اسلام کو نئی زندگی ملی،شاہ رخ جمال

امام حسینؓ کی شہادت سے اسلام کو نئی زندگی ملی،شاہ رخ جمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور (پ ر)تحریک انصاف رہنماء  شاہ رخ جمال  نے کہاکہ امام حسینؓ کی قربانی نے اسلام کو ایک نئی زندگی اور روح دی جو آج 14 سو سال گزرنے کے باوجود مسلمانان عالم کے دلوں میں اس طرح زندہ جاوید ہے کہ جس طرح ہم اپنی روز مرہ زندگی میں اپنے اوراپنوں کے ساتھ ہوتے ہیں، حق گوئی اور بے باکی کی مثال جو آپ نے قائم کردی ہے وہ اس رہتی دنیا میں اس کے بعد نہ کوئی قائم کرنے والا نہ پیداہوا ہے نہ ہو سکے گا، ہم شہداء کربلا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔