واسا نے میپکو کے 2 کروڑ 11 لاکھ کے واجبات ادا کردیئے

 واسا نے میپکو کے 2 کروڑ 11 لاکھ کے واجبات ادا کردیئے

  

  ملتان (سپیشل  رپورٹر)  واسا نے شدید مالی بحران کے باوجود میپکو کو 2کروڑ 11لاکھ روپے کے بجلی کے واجبات کی (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

ادائیگی کردی ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا مشتاق احمد خان نے گذشتہ روز میپکو ٹیم کو چیک دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ایمرجنسی کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران واسا کی ماہانہ ریکوری کے اہداف شدید متاثر ہوئے ہیں حالانکہ لاک ڈاؤن کے دوران جب بیشتر ادارے مکمل طور پر بند تھے واسا شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی بنیادی سروسز کی فراہمی کے لئے فرنٹ لائن پر پیش پیش رہا اور واساملازمین خصوصاً سیورمینوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل بلاتعطل جاری رکھا اور ماہانہ ریکوری شدید متاثر ہونے کے باوجود میپکو کو بھی ہر ماہ ادائیگی کی جاتی رہی انہوں نے اس موقع پر صارفین سے ایپل کی کہ واسا اپنی مدد آپ چلنے والا ادارہ ہے جوکہ اپنے تمام تر اخراجات کا انحصار صارفین سے وصول ہونے والی بلوں کی رقوم سے کرتا ہے صارفین بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے ذمہ واسا کے واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ فراہمی ونکاسی آب کی سروسز کو مزید بہتر کیا جاسکے۔

واجبات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -