محرم میں بھی عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،اشرف بھٹی

  محرم میں بھی عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ ماہ محرم الحرام میں بھی عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے اس مقدس مہینے میں عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا عوام کی آٹا تک رسائی بھی مشکل ہو گئی ہے فلور ملز کا آٹے کا 20کلو تھیلا اب بھی 1100روپے اور دس کلو والا555 روپے کا بیچا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے فلور ملز مالکان کو سرکاری گوداموں سے1470 روپے من کے حساب سے گندم کی فراہمی شروع ہو چکی ہے۔ فلور ملز مالکان اور پنجاب حکومت کے درمیان جو سمجھوتہ طے پایا اس کے مطابق20 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت860روپے مقرر ہوئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -