یوٹیلیٹی سٹور عملہ کا چینی دینے سے انکار‘ شہریوں کا شدید احتجاج

   یوٹیلیٹی سٹور عملہ کا چینی دینے سے انکار‘ شہریوں کا شدید احتجاج

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)یوٹیلٹی سٹور ملازمین کاشہریوں کوچینی دینے سے انکارشہریوں کایوٹیلٹی سٹورکے اندراورباہراحتجاج۔تفصیل کے مطابق امام بارگاہ چوک (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

میں واقع یوٹیلٹی سٹورکے اندراحتجاج کرتے ہوئے شہریوں راناشہزاد،عبداللہ اوردیگرنے بتایاکہ یوٹیلٹی سٹورملازمین نے دوکلوچینی کے ساتھ پانچ سوروپے کے دیگرسامان کی خریداری کی شرط رکھ دی ہے ان کاکہناتھاکہ کورونالاک ڈاؤن کی وجہ سے اب تک مشکلات سے نکل اب تک نہیں سکے ہیں جبکہ یوٹیلٹی سٹورپرچینی کے سوادیگراشیائخوردونوش عام مارکیٹ کے مقابلہ میں کافی مہنگی ہیں اس لئے مہنگی اشیاء خریدنے کی سکت نہیں رہی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورپرصرف چینی میں سبسڈی دے رکھی ہے لیکن ملازمین صرف چینی لینے والوں کوچینی بھی نہیں دیتے اورذلیل بھی کرتے ہیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی سردارعثمان بزدارسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

یوٹیلیٹی سٹور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -