نواسہ رسولؐ تمام مذاہب‘ فرقوں کیلئے رہبرو امام ہیں‘ ندیم قریشی

 نواسہ رسولؐ تمام مذاہب‘ فرقوں کیلئے رہبرو امام ہیں‘ ندیم قریشی

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات وثقافت محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ نواسۂ رسول ؐ سید الشہداء سیدنا امام حسین ؓ کی لازوال قربانی معاشرہ کے تمام محکوم طبقات کیلئے روشنی کا ایک ایسا مینار ہے جس کی نورانی کرنوں سے آج بھی ہدایت حاصل کی(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 جاسکتی ہے ظلم وجبرفسق وفجور،لہوولعب کے خلاف ڈٹ جانے کا نام امام حسین ؓ ہے حضرت سیدنا امام حسین ؓ تمام مذہبوں،فرقوں اور انسانوں کیلئے رہبروامام ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس شہریان ملتان کے زیراہتمام”سالانہ حسین سب کا سیمینار“اور ممتاز مذہبی وسماجی رہنما راجہ محمد یونس بھٹی کی سالانہ برسی کے اجتماع سے مسجد دربار غوث العالمین حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی ؒ پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ایم پی اے جاوید اختر انصاری، مخدوم ذوہیب گیلانی،رانا طاہر رزاق،قاری غلام مصطفی محبوب،پیر بابا امداد سہروردی،سبطین رضا لودھی،غلام مصطفی قریشی،شیخ علیم طاہر،علامہ محمد نواز مہروی،ملک منظور اعوان،خلیفہ عبدالجباررزاقی،مخدوم ارشد حسین قریشی،رانا مہر حسین نون،علی رضا نقشبندی،زاہد بلال قریشی،سجاد ملک،سید محمد علی رضوی،پیر غلام رسول جیلانی،علامہ رکن الدین قادری،پروفیسر عبدالماجد وٹو،عامر محمود نقشبندی،ملک اسلم ڈوگر،پروفیسر طارق قادری،رانا اسلم ساغر،مشرف علی قریشی،حمید نواز عاصم،احمد نواز عصیمی،تاج محمد تاج،شوکت حسین سعیدی،عدنان مصطفی قریشی،مخدوم نثار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسین ؓ تمام زمانوں کے انسانوں کیلئے ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کا نام ہے راجہ یونس بھٹی کی تمام عمر خدمت خلق میں گزریوہ ملتان کے سماجی مذہبی حلقوں کی جان تھے حضرت سیدنا امام حسین ؓ کی زندگی رشدوہدایت کا سرچشم ہے کربلا کے میدان میں یزیدی لشکر کو شکست فاش ہوئی امام حسینؓ ہمیشہ کیلئے کامیاب ہوئے حضرت سیدنا امام حسین ؓ کا پیغام محبت وحق گوئی ہے راجہ یونس بھٹی نے ساری زندگی ملتان میں امن واخوت کو فروغ دیا حضرت امام حسین ؓ دنیا کے تمام انسانوں کے قائد ورہبر ہیں۔

ندیم قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -