حضرت امام حسینؓ کی شہادت مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے،عثمان بسراء

حضرت امام حسینؓ کی شہادت مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے،عثمان بسراء

  

   لاہور(پ ر)ترجمان پنجاب حکومت و سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسراء نے کہا ہے کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؓ کی شہادت قیامت تک کے مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے جو دین کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے، محرم الحرام ہمیں حق سچ پر چلنے اور باطل کے آگے سرنہ جھکانے کا سبق دیتا ہے، واقعہ کربلا قربانی کی وہ عظیم داستان ہے جس نے اللہ تعالی کی راہ میں اپنا سب کچھ بخوشی قربان کرنا سکھایا۔

، محرم الحرام میں ہر مسلمان کا دل غمگین ہوتا ہے اور سب لوگ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مل کر بھائیوں کی طرح کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام ہمیں انسانیت کی بھلائی کا درس دیتا ہے جس پر عملدر آمد ناگزیر ہے،ملک میں بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی مثالی ہے، تمام مسالک کے اکابرین و دینی مذہبی جماعتوں کے رہنما امن پسند ہیں یہی وجہ ہے کہ محرم الحرام کے دوران ہمیشہ تمام دینی حلقے قیام امن کی خاطر اپنا کردار ادا کرتے آرہے ہیں۔ 

  

انہوں نے مزید کہاکہ علماء، ذاکرین اور خطیب حضرات کی ذمہ داری ہے کہ وہ محبت اور اخوت کے پیغام کو عام کریں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں محرم الحرام کے دوران سماج دشمن عناصر کی مذموم کارروائیوں کو روکنے میں کردار ادا کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -