نجی کالجز کے خصوصی طلبہ کو بھی الیکٹرک وہیل چیئر دینے کا فیصلہ 

نجی کالجز کے خصوصی طلبہ کو بھی الیکٹرک وہیل چیئر دینے کا فیصلہ 

  

ملتان(سٹاف  رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری یونیورسٹیز کے الحاق شدہ کالجز کے خصوصی طلبہ کو بھی الیکڑک وہیل چیئر دینے کا فیصلہ کرلیا، طلبہ پندرہ ستمبر تک اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں‘ بتایا گیا ہے کہ ایچ ای سی نے معذور طلبہ کیلئے الیکٹرک وہیل چیئر کی فراہمی کے فیز ٹو کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم معذور طلبہ الیکٹرک وہیل چیئر (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

کیلئے 15 ستمبر تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ ایچ ای سی سے الحاق شدہ کالجوں کے خصوصی طلبہ بھی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ ایچ ای سی فیز ون میں 206 طلبہ کو الیکٹرک وہیل چیئر فراہم کر چکاہے۔ 

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -