ہیڈ محمد والا‘ چیک پوسٹ کا ناروا رویہ‘ صحافیوں کا شدید احتجاج
چوٹی زیریں (نامہ نگار)ہیڈ محمد والہ چیک پوسٹ پڑولنگ پولیس پر تعینات عملہ نے غریب عوام فیملی والوں کو ناجائز تنگ کرنا معمول روز نامہ پاکستان میں کرپشن کی خبر شائع ہونے پر پڑولنگ پولیس کے اہلکار بپھر گئے موٹر سائیکل کاغذات موجود ہونے کے باوجود خبر اور (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
آفسران بالا سے انکوائری کی رنجش پر روز نامہ پاکستان ملتان لنگر سرائے کے نمائندہ رانا افتخار کے بھائی رانا وقار کو روک کر غنڈہ گردی کرنا ہراساں کرنا شروع کر دیا جبکہ نادر کانسٹیبل گالم گلوچ پر اتر آیا حماد کانسٹیبل جو پہلے بھی معطل ہو چکا ہے ضلع بدر ہو کر ہیڈ محمد والہ پر اس وقت تعینات ہے نہ بڑکھیں ماریں کہ میں مخدوم جاوید ہاشمی کا بھانجا ہوں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا آپ خبریں لگانا بند کریں وگرنہ روزانہ ایسا کرتے رہیں گے ڈسٹرکٹ پریس کلب ڈیرہ غازی خان کے صدر سید نوید نقوی غیور صحافی گروپ کے سربراہ ذوالفقار احمد خان چنگوانی۔پی یو جے ایف سینر جرنلسٹ شوکت عباس سانگھی کے علاوہ سینئر صحافیوں ملک رب نواز خان۔سیف اللہ خان میرانی۔شاہ نواز خان میرانی ثنا اللہ خان میرانی و دیگر صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پڑولنگ ساوتھ پنجاب محمد انعام غنی۔ایس پی پڑولنگ بہار شاہ رینج ڈیرہ غازی خان سے فوری طور پر ہیڈ محمد والہ چیک پوسٹ پر تعینات رشوت خور بدتمیز عملہ کو معطل کرنے اور فرض شناس ایمان دار بااخلاق عملہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاج