9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج ممتاز آباد سے برآمد ہوگا

       9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج ممتاز آباد سے برآمد ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر)آج 9ویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس انجمن یادگار حسینی ممتاز آباد کے زیراہتمام نکالا جائے گا اس سلسلہ میں پیپلز کالونی ممتاز آباد سے عزدار سید شوکت عباس(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
 کی رہائش گاہ سے علم کا ماتمی جلوس برآمد ہوا جو تیز بارش کے باوجودمختلف راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ممتاز آباد میں اختتام پزیر ہوا جلوس میں سینکڑوں عزداروں نے شرکت کی اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ڈی ایس پی ممتاز آباد کی قیادت میں جوانوں نے کنٹرول سنبھال رکھا تھا جبکہ 1122کے اہلکار بھی موٹر سائیکل کے زریعے الرٹ رہے جلوس پرامن طور پر نوحہ خوانی کرتے اور علم اٹھائے اپنی مقررہ جگہ پر ختم ہوا جبکہ آج  9ویں محرم الحرام کا سالانہ جلوس ممتاز آباد سے برآمد ہو گا عزدار ماتم اور زنجیر زنی کریں گے۔
ممتاز آباد