ڈیرہ: سڑکوں پر اوور سپڈنگ روکنے کیلئے سپیڈ گن کیمروں کا استعمال شروع

ڈیرہ: سڑکوں پر اوور سپڈنگ روکنے کیلئے سپیڈ گن کیمروں کا استعمال شروع

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) ریجن ڈیرہ غازی خان میں شاہراہوں پر تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

کیلئے سپیڈ گن کیمروں کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ہائی وے پٹرولنگ اور ٹریفک پولیس ملکر کام کریں گی۔ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ریجن  سید بہار احمد شاہ نے سپیڈ گن کے استعمال اور فورس کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے شاہراہوں کا دورہ کیا۔پٹرولنگ پولیس کے ترجمان و انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ  عامر محمود نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کے محفوظ شاہراہوں کے اقدامات کے تحت  ''ون ڈسٹرکٹ، ون روڈ'' پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ نے ڈیرہ غازی خان میں مشترکہ فورس کے اس اقدام کے کامیاب تجربہ کے بعد صوبہ کے دیگر 18 روڈز پر بھی ہائی وے پٹرولنگ اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔ایس ایس پی پٹرولنگ سید بہار احمد شاہ نے کہا کہ اس اقدام سے قانون شکن ڈرائیوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے گی۔گاڑیوں کی رفتار کو مانیٹر کرکے سڑک حادثات کی شرح کو کم کیا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام ریجن میں مختلف پٹرولنگ پوسٹس کے ملازمین، ٹریفک پولیس کے افسران و ملازمین کے ساتھ ملکر قوانین کے نفاذ کیلئے مشترکہ کارروائی کریں گے۔عوام کی آگاہی کیلئے بھی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے سڑک حادثات اور پریشانیوں سے بچا جاسکتا ہے۔

سپیڈ گن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -