پراپرٹی اور ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادائیگی‘ شہریوں کو مشکلات کا سامنا

   پراپرٹی اور ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادائیگی‘ شہریوں کو مشکلات کا سامنا

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادائیگی ہونے سے مسائل پیدا ہونا شروع ہو گئے،ذرائع (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

کے مطابق حکومت نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ا?ن لائن کرتے ہوئے عوام کو پراپرٹی ٹیکس ٹوکن ٹیکس وغیرہ آن لائن سسٹم کے ذریعے ادائیگی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ متعدد عوام کے پاس اینڈرائیڈ فون نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے افراد سے ادائیگی کر رہے ہیں۔ ان ہونے والی ادائیگیوں کی رسید نہیں ملتی ہے۔ جبکہ بعض دھوکے باز افراد بھی سادہ لوح عوام کو لوٹنے کیلئے حرکت میں آگئے ہیں۔ آن لائن کے تحت وصول ہونے والا تمام پیسہ لاہور جا رہا ہے۔رحیم یار خان سمیت صوبہ بھر کے دیگر اضلاع کے محکمہ ایکسائز کے صارفین کی جانب سے ہونے والی ادائیگی کا بروقت علم نہیں ہو رہا ہے۔ ریکوری عملہ شہریوں کو نوٹس جاری کر رہا ہے۔

مشکلات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -