بارشوں کے سبب پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے حوالے سے محکمہ صحت کا الرٹ جاری
ملتان (خصو صی رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب نے حالیہ مسلسل بارشوں کے سبب پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے حوالے (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بالخصوص صوبہ کے 8 اضلاع لاہور،گوجرانوالہ، راولپنڈی،سیالکوٹ،جہلم، سرگودھا،حافظ آباد اور فیصل آباد کے لئے الرٹ جاری گیا ہے۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ آلودہ پانی سے ہیضہ(ڈائیریا)، گیسٹروانٹرائٹس،ہیپاٹائٹس(اے اینڈ ای) اور ٹائیفائیڈ جیسی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پایا جا سکے۔ان بیماریوں سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے ادویات کا سٹاک رکھنے،مریضوں بارے بروقت محکمہ صحت پنجاب کو آگاہ کرنے،وباء کی روک تھام کے لئے فیلڈ سرگرمیاں شروع کرنے،ڈسٹرکٹ ریپڈ رسپانس ٹیموں کو چوکس رکھنے،صوبائی ڈیزیز سرویلنس ٹیموں سے رابطہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
الرٹ