احاطہ عدالت سے خاتون فرار ہونے پر 3  پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

     احاطہ عدالت سے خاتون فرار ہونے پر 3  پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

  

 ملتان (خصو صی  رپورٹر)احاطہ عدالت سے اغواء کار خاتون ملزمہ کے فرار ہونے کا معاملہ، غفلت برتنے والے تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم کوئی پولیس اہلکار گرفتار نہیں کیا گیا۔ گزشتہ روز اغوا کار (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

ملزمہ فرار ہوئی تو پولیس اہلکاروں کی ضلع کچہری میں دوڑیں لگ گئی تھیں، مقدمہ کے تفتیشی اور دو کانسٹیبلوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ نوجوان لڑکی کو اغوا کرنے والی ملزمہ فوزیہ گزشتہ روز کچہری سے بھاگ نکلی تھی، ملزمہ نے عدالت کے باہر کھڑے پولیس اہلکاروں کو چکما دیا اور رفو چکر ہوگئی۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس علی گیلانی نے مقدمہ درج کرایا، مقدمہ ملزمان اے ایس آئی سلیم عباس، کانسٹیبل اختر اور لیڈی کانسٹیبل نگینہ کے خلاف درج کیا گیا،ملزمان کے خلاف 223, 224 ت پ اور 155 سی پولیس آرڈر کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملزمہ کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ جبکہ مقدمہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

مقدمہ درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -