نیشنل پارٹی کا حاصل بزنجو کی نشست پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

نیشنل پارٹی کا حاصل بزنجو کی نشست پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل پارٹی نے پارٹی کے مرکزی قائد سینٹر میر حاصل خان بزنجو کی سینٹ آف پاکستان میں خالی ہونے والی نشست پر الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے بزنجو خاندان کے مشاورت سے کیا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میر جمہوریت سینٹر میر حاصل خان بزنجو ایک جمہوری سیاسی اور اصول پسند انسان تھے ان کی سیاسی و قومی جدوجہد کو مشعل راہ بناتے ہوئے (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

خاندان اور پارٹی اس نتیجے پر پہنچے ہیں۔ نیشنل پارٹی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل اور ان کی جماعت سمیت اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں، صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے نیشنل پارٹی کو سینٹ کے ضمنی انتخاب میں سپورٹ کرنے کا یقین دلایا۔

نیشنل پارٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -