خوفناک حادثات،ایک ہی خاندان کے 3افراد سمیت 5جاں بحق 

  خوفناک حادثات،ایک ہی خاندان کے 3افراد سمیت 5جاں بحق 

  

  وہاڑی‘ ٹبہ سلطان پور‘ میلسی‘ مظفر گڑھ‘ گگو منڈی (بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) حادثات میں ایک خاندان کے 3 افراد سمیت 5 جاں بحق ہوگئے‘ گھروں میں کہرام برپا ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق ملتان روڈپرٹبہ سلطانپورکے علاقہ22ڈبلیوبی کے قریب تیزرفتاربس نے رکشہ کوبچاتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کوکچل دیاجوکہ موقع پرجاں بحق ہوگئے۔موٹرسائیکل پرسوارتینوں افرادایک ہی خاندان سے(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 تعلق رکھتے ہیں۔جبکہ پانچ افرادزخمی ہوگئے جن میں سے دوشدیدزخمیوں کونشترہسپتال ملتان ریفرکردیاگیاہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔واقعات کے مطابق ٹبہ سلطانپورکے قریب ملتان روڈپرتیزرفتاربس نے سامنے سے آنے والے رکشہ  کوبچاتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کوکچل ڈالاجس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پرسوارماں،بیٹی اورباپ موقع پرجاں بحق ہوگئے بس کی ٹکرسے رکشہ بھی الٹ گیاجس کی وجہ سے رکشہ میں سوارپانچ مسافرزخمی ہوگئے جن میں سے دومسافرشدیدزخمی ہوئے جن کونشترہسپتال ملتان ریفرکردیاگیاہے جہاں ان کاحالت تشویشناک بتائی جارہی ہے موٹرسائیکل پرسوارجاں بحق ہونے والے تینوں افرادایک ہی گھرکے اور158ڈبلیو بی چوک میتلاکے رہائشی تھے جاں بحق ہونے والوں میں 10سالہ دعافاطمہ اس کاوالد45سالہ محمدیامین والدہ 45سالہ تسلیم یامین شامل ہیں جبکہ جلالپورکارہائشی 19سالہ محمدرمضان،چارملتان کے رہائشی 26سالہ محمداقبال،32سالہ محمدعمر،26سالہ محمدرمضان اور26سالہ محمدشان زخمی ہوئے ہیں۔ مظفرگزھ کے علاقے ٹی پی لنک کینال پر جرنیلی روڈ پر رکشہ کی موٹرسائیکل کو ٹکر۔موٹر سائیکل سوار نوجوان موقعہ پر جاں بحق۔ساتھی زخمی۔رکشہ ڈرائیور فرار۔تفصیل کے مطابق ٹی پی لنک کینال پر جرنیلی روڈ پر تیز رفتار رکشہ ڈرا?یور کی غفلت کے باعث موٹر سائیکل سوار 16 سالہ نوجوان ذیشان عرف شانو ولد غلام شبیر سر پر چوٹ کے باعث موقعہ پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا ساتھی زخمی ہوگیا۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالہ کردی۔جبکہ رکشہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ تیز رفتار منی ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر نوجوان موقع پر ہلاک بیوی شید زخمی تفصیلات کے مطابق چک نمبر225۔ای بی کا رہائشی نوجوان شہروز اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار طفیل آ باد کے قریب جا رہا تھا کہ سامنے سے آ نے والے تیز رفتار منی ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں شہروز موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی ریسکیو 1122کی ٹیم نے متوفی کی لاش اور مضروبہ کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -