میانی صاحب قبرستان کے امور چلانے کیلئے دو کمیٹیاں بنانے کی ہدایت

میانی صاحب قبرستان کے امور چلانے کیلئے دو کمیٹیاں بنانے کی ہدایت

  

   لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت میانی صاحب قبرستان کمیٹی کے اجلاس میں ڈی ڈی ایل جی، ممبران کمیٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے میانی صاحب قبرستان کے امور کو بہتر کرنے کے لئے دو کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ بھرتی کمیٹی اور فنانس کمیٹی بنائی جائے۔پنجاب حکومت کے قوانین کے مطابق ایچ آر کو بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ رولز اینڈ ریگولیشن بہتر کئے جائیں گے۔میانی صاحب قبرستان کے تمام مسائل کا احاطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میانی صاحب قبرستان کی گوگل ٹینگنگ کی جائے گی اور تاریخی اور اہم شخصیات کی قبروں کی بھی گوگل ٹیگنگ کی جائے گی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ میانی صاحب قبرستان میں دفن نمایاں شخصیات کی تاریخ بھی گوگل پر دی جائے گی۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے ساتھ ملکر اس پر کام جاری ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -