سپورٹس بورڈ کی 47کنال اراضی پر پٹواری کی ملی بھگت سے قبضے کا انکشاف
لاہور(عامر بٹ سے)سپورٹس بورڈ کی47کنال اراضی پر پٹواری کی ملی بھگت سے قبضے کا انکشاف، اینٹی کرپشن نے ریونیو سٹاف کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 10 کروڑ روپے مالیت کی 47کنال اراضی پر قبضہ کے کیس میں انکوائری کے بعد ڈائریکٹراحمر سہیل کیفی کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل خان نے پٹواری ارشد جگا کوآج صبح ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ ارشد جگا پر اراضی پر ڈوگرنامی شخص سے قبضہ کروانے کاالزام ہے۔