سندھ کی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے،اعجاز احمد چوہدری

سندھ کی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے،اعجاز احمد چوہدری

  

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ سندھ کے حکمرانوں نے کراچی سمیت صوبے کا بُرا حال کردیا ہے،صوبے کی تباہی اور بربادی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے، سندھ پر پیپلزپارٹی 12 سالوں سے مسلسل برسراقتدار ہے صوبے کی عوام کی بہتری کے لئے کوئی کام نہیں کیا، سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کراچی سمیت صوبے بھرمیں حکومت دوربین سے بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہی، کراچی سمیت صوبے کی حالت زار بارشوں کے سبب نہیں سندھ کے حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت کا شاخسانہ ہے، انہوں نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنے دورِاقتدار میں اپنی جیبیں بھریں ہیں، سندھ کے حکمران صوبے کے غریب عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں پر موجیں کرنے میں مصروف ہیں، بلاول زرداری اور ان کے حواریوں کو لوٹ مار سے فرصت نہیں۔

، کراچی سمیت سندھ کے متاثرہ عوام بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے،کراچی سمیت سندھ کی عوام کی اس مشکل گھڑی میں سارا پاکستان ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -