اہل بیت و صحابہ کرامؓ نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی،مجاہد عبدالرسول

 اہل بیت و صحابہ کرامؓ نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی،مجاہد عبدالرسول

  

   لاہور(پ ر)  صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ اہل بیت و صحابہ کرام نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی، واقعہ کربلا جہاں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے وہاں پر ہی اتحاد کا بھی درس دیتا ہے، معرکہ کربلا حق و باطل کی جنگ ہے جس میں قربان ہوکر بھی حق فتح یاب ہوا۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے علامہ پیر شیرمحمد مجتبا ئی، مفتی محمد شفا قت ہمد می، قاری عنصر سلطانی،مفتی محمد رمضان قادری،محمد سرور فریدی،مفتی عبدالجلیل قادری و دیگر سنی تحریک کے رہنما سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

 علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے مزید کہاکہ جانثاران مصطفیؐ نے بارگاہ الٰہی میں جانوں کے نذرانے پیش کرکے وفاداری کو دنیا میں ضرب المثل بنا دیا۔ آج ضرورت ہے کہ اہل بیت وصحابہ کی تعلیمات کو اپنایا جائے۔ انہوں نے کہابارگاہ رسالتؐ میں سیدنا حسنین کریمین کی عظمت و محبوبیت کا یہ عالم ہے کہ اکثر خاتم البنیین حضور نبی کریم ؐ آپ دونوں کے لئے دعائیں مانگتے اور لوگوں کو آپکے ساتھ محبت رکھنے کی تاکید فرماتے۔ آپ? نے فرمایاحسن اور حسین، یہ میرے بیٹے، میری بیٹی کے بیٹے ہیں، اے اللہ! میں ان سے محبت رکھتا ہوں تو بھی انہیں اپنا محبوب بنا اور جو ان سے محبت کرے تو بھی ان سے محبت فرما۔ اسلام کا تحفظ نواسہ رسول?حضرت امام حسینکی عظیم قربانی کی مرہون منت ہے، جنہوں نے یزیدی قوتوں کے خلاف شریعت محمد ی کا دفاع کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -