پنجاب حکومت اور الائیٹ پاکستان شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے متحد
لاہور(پ ر)الائیٹ پاکستان اور صوبہ پنجاب کا خواندگی اور غیر رسمی بنیادی تعلیم کا شعبہ باہم مل کر شرح خواند گی میں اضافے کے لیے منظم کو ششیں کرینگے۔پنجاب کے خواندگی اور غیر رسمی بنیادی تعلیم کے شعبے کے دفتر میں ایک تقریب میں سیکرٹری برائے خواندگی سمیرا سمد اور الائیٹ پاکستان کے ڈپٹی چیف آف پارٹی کامران افتخار نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پرپنجاب کے وزیر برائے خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ پہلی مرتبہ خواندگی اور غیر رسمی بنیادی تعلیم کے لیے پالیسی تشکیل دی گئی ہے جس کے نفاذ کے لیے مختلف شعبہ جات میں اشتراک کے ذریعے صوبے میں جامع تعلیمی نظام کو فروغ دیا جائے گا۔ الائیٹ پاکستان کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر طارق چیمہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث بچوں کے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے ے
، اس معاہدے کے تحت صوبے میں ماڈل سکول تعمیرکئے جائیں گے اور اس کے علاوہ پہلے سے موجود سکولوں میں انفراسٹرکچر اور بچوں کو سٹیشنری، کتابیں اور وردیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔