وزیر محنت کی وزیر داخلہ کے گھر آمد،بھائی کی وفات پر تعزیت

وزیر محنت کی وزیر داخلہ کے گھر آمد،بھائی کی وفات پر تعزیت

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید خان کی وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کے گھر آمد۔صوبائی وزیر نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی طارق شاہ کے انتقال پر تعزیت کی۔صوبائی وزیر نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طارق احمد شاہ کا انتقال میرے لیے دلی رنج و افسوس کا باعث ہے،  دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری اور تحریک انصاف کے رہنما وحید خان نیازی بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -