مفاد پرست سیاستدانوں نے کراچی کو تباہ کر دیا،ذکر اللہ مجاہد

  مفاد پرست سیاستدانوں نے کراچی کو تباہ کر دیا،ذکر اللہ مجاہد

  

   لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کراچی میں بارشوں کے بعد اداروں کی ناکامی سے پورا شہر تباہی کا شکار ہوگیا ہے۔ کراچی میں بارشوں کے بعد بجلی کی بندش نے شہریوں کوشدید مشکلات اور اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔شہر قائد پر سالوں سے قابض مفاد پرست سیاست دانوں نے پورے شہر کی حالت تباہ کردی ہے۔ بارشوں کی وجہ سے پورا شہر ڈب چکا ہے۔ نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ شہر کی سٹرکیں، شاہرائیں اور گھر ندی نالوں کا منظر پیش کررہے ہیں۔ کراچی کی انتظامیہ حالات کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے ضلعی عہدیداران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، افتخار احمد چوہدری، اظہر بلال،ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیزعابد، چوہدری محمود الاحد، مرزا عبدالرشید، عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ کراچی کی صورتحال کو سیاسی مصلحتوں کے تحت نظر انداز کرکے تباہی کی طرف دھکیلا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔ ملک میں ہونے والی بارشوں سے سب سے زیادہ کراچی متاثر ہوا ہے۔ اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں صوبائی دارالحکومت میں بارشوں میں کمی کے باعث شہر لاہور کسی حد تک محفوظ ہے اگر یہاں بھی کراچی کے تناسب سے بارشیں ہوتی تو حالات مختلف نہ ہوتے۔ا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -