ٹی 20سیریز جیتنے کیلئے محنت اور بہترین حکمت عملی ناگزیر: وسیم اکرم 

ٹی 20سیریز جیتنے کیلئے محنت اور بہترین حکمت عملی ناگزیر: وسیم اکرم 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کی ٹی 20 ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور میرے خیال میں ٹیسٹ ٹیم سے بہت اچھی ہے انگلینڈ کیخلاف امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی مگر اس کے لئے تمام کھلاڑیوں کو سخت محنت کی ضرورت ہے جبکہ کوچز کی ذمہ داری ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو بہترین حکمت عملی سے میدان میں اتاریں بابر اعظم کو مشور ہ دیتے ہوئے کہا کہ ان میں بہترین کپتان کی صلاحیتیں موجود ہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ پریشر میں نہ آئے اور نیچرل کھیل کھیلیں ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کا ریکار ڈ بھی بہت اچھا ہے سینئر کھلاڑیوں کی بھی ٹیم میں شمولیت کا فائدہ حاصل ہوگامحمد حفیظ اور شعیب ملک بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ان کو دیگر کھلاڑیوں سے زیادہ ذمہ داری پوری کرنے کی ضرورت ہے تمام کھلاڑی کپتان بابر اعظم کا بھرپور ساتھ دیں سابق کپتان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں شکست کو بھول کر اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے مجموعی طور پر پاکستان کی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں بہت خراب کارکردگی نہیں دکھائی امید ہے کہ تمام کھلاڑی انگلینڈ کی ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست دینے کے لئے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے پاکستان کی باؤلنگ بہت اچھی ہے اس میں کوئی شک نہیں مگر پاکستان کو جیتنے کیلئے کھیل کے تینوں شعبوں میں ہی بہترین پرفارمنس دینی ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -