امید ہے ٹی20 سیریز پاکستان جیت جائے گا، ثناء میر

  امید ہے ٹی20 سیریز پاکستان جیت جائے گا، ثناء میر

  

 لاہور(افضل افتخار)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے کہا کہ امید ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں پاکستان کی ٹیم اانگلینڈ کیخلاف عمدہ پرفارمنس سے کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی ٹیم نے مجموعی طور پر اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا بس قسمت نے ساتھ نہیں دیا ورنہ پہلا ٹیسٹ پاکستان جیت سکتا تھا مزید کہا کہ ٹی ٹونٹی کی ٹیم مضبوط اور بہت اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے امید ہے کہ تمام کھلاڑی ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کریں گے ثناء میر نے کہا کہ ملک میں ویمن کرکٹ کا بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور بہت تیزی سے منظر عام پر آرہا ہے جو بہت خوش آئند بات ہے امید ہے پاکستان کی ویمن ٹیم بھی اچھی پرفارمنس دکھائے گی ثناء میر نے مزید کہا کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کی شمولیت سے بہت فرق پڑے گا اور اس سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی پوری قوم کی دعا ہے کہ پاکستان کی ٹیم انگلش سر زمین پر حریف ٹیم کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -