ویسٹرن اوپن، ویمنز سنگلز اور ڈبلز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

      ویسٹرن اوپن، ویمنز سنگلز اور ڈبلز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

  

اوہائیو  (اے پی پی) ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، انگلینڈ کی جوہانا کونٹا، بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا، جاپان کی ناؤمی اوساکا اور بیلجیئم کی ایلیس مارٹینز ڈبلیو ٹی اے ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ امریکہ میں لنڈنر فیملی ٹینس سینٹر، میسن، اوہائیو میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز سیمی فائنل مقابلوں میں پہلے سیمی فائنل میچ  میں انگلینڈ کی جوہانا کونٹا کا مقابلہ بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا سے ہوگا جبکہ  بیلجیئم کی ایلیس مارٹینز کو جاپان کی ناؤمی اوساکا کا چیلنج درپیش ہوگا۔

 ادھر جمہوریہ چیک کی لوئس ہراڈیکا اور ان کی سلوانین جوڑی دار اینڈریجا کلپک کا ڈبلیو ٹی اے ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی کویٹا پازیک اور ان کی ہالینڈ کی جوڑی دار ڈیمی سچورز سے مقابلہ ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -