چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: ڈاکوؤں کی اہل خانہ کویر غمال بناکر 6گھروں میں لوٹ مار 

چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: ڈاکوؤں کی اہل خانہ کویر غمال بناکر 6گھروں میں لوٹ ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا ذرائع کے مطا بق گلشن راوی کے علا قہ میں ڈاکووں نے سہیل بٹ کی فیملی کو یر غما ل بنا کر5لا کھ 30ہزار روپے ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے ما نگا منڈی کے علا قہ میں مسلح ڈاکو عتیق کی فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ40ہزار مالیت کی نقد ی او ر موبائل فون، مغل پورہ کے علا قہ میں ڈاکو شوکت کی فیملی کو یرغمال بنا کر2لاکھ10ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقد ی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ جنوبی چھاؤنی کے علا قہ میں ڈاکو نفیس کے گھر میں گھس کر اس کی فیملی سے1لاکھ 30ہزار کی نقد ی اور طلائی زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے ہڈ یا رہ کے علا قہ میں ڈاکو مجاہد کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2لاکھ روپے کی نقدی اور مو با ئل فون،اسلام پورہ کے علا قہ میں ڈاکو گوہر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 1لاکھ 20ہزار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ ملت پارک،ڈیفنس اے سے گاڑیاں اور برکی نواب ٹاؤن اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -