جماعت الدعوۃ کے 3 مرکزی رہنماؤں کیخلاف ایک اور کیس کا فیصلہ

جماعت الدعوۃ کے 3 مرکزی رہنماؤں کیخلاف ایک اور کیس کا فیصلہ

  

لاہور(نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف ایک اور کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حافظ عبدالسلام بن محمد اور پروفیسر ظفر اقبال کو مجموعی طور پر ساڑھے 16سال قید اور ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو ڈیڑھ سال قیداور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنایادیاہے انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر نے مقدمہ نمبر 91/19 کے کیس کاکا فیصلہ سنایا ہے واضح رہے کہ عدالت میں ملزموں کے خلاف گزشتہ ہفتے فرد جرم عائد کی گئی تھی اس کیس میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 10 سے زائد گواہوں کو عدالت میں پیش کیا۔

مزید :

علاقائی -